Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے تفتیشی کارروائیاں تیز

الشرقیہ میونسپلٹی نے اب تک 30 ہزار سے زیادہ کارروائیاں کی ہیں۔( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں الشرقیہ میونسپلٹی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر منگل کو دوسرے دن بھی کارروائی جاری رکھی ہے۔ 
الشرقیہ میونسپلٹی نے تجارتی مراکز، بازاروں اور مختلف اشیا فروخت کرنے والے اداروں پر 1774 چھاپے مارے۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 22  تجارتی ادارے سیل کردیے گئے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے  مطابق الشرقیہ  میونسپلٹی کے شکایتی مراکز پر کورونا ایس او پیز کے حوالے سے موصول ہوئی ہیں۔ 
الشرقیہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کرانے اور کورونا وائرس کے انسداد کے ضوابط نافذ کرانے کے لیے تجارتی مراکز اور سینٹرل مارکیٹوں پر چھاپہ مہم تیز کی جائے گی۔
الشرقیہ میونسپلٹی نے رمضان کے شروع سے لے کر اب تک 30 ہزار سے زیادہ چھاپے مارے ہیں۔
میونسپلٹی کے افسران نے متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون سے چھاپہ مہم کے دوران 251 تجارتی ادارے سیل کیے جبکہ کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے پر 1451 خلاف ورزیوں کے چالان کیے گئے۔
علاوہ ازیں جدہ میونسپلٹی نے رمضان کے  آخری دس دنوں کے دوران کورونا ایس او پیز  پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تجارتی مراکز کی کڑی نگرانی شروع کردی۔

ان دنوں جدہ کی مارکیٹوں میں صارفین کی تعداد بڑھی ہوئی ہے( فوٹو ٹوئٹر)

ان دنوں شہر کی مارکیٹوں میں صارفین کی تعداد بڑھی ہوئی ہے ۔ اشیائے صرف کی طلب میں  اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور تجارتی سرگرمیاں عروج کو پہنچی ہوئی ہیں۔
 جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ رمضان اور عید الفطر کے حوالے سے تجارتی مراکز اور بازاروں کی نگرانی کا خصوصی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔  
بڑے تجارتی مراکز، بازاروں، غذائی اشیا فروخت کرنے والے  اداروں، شاہراہوں، سڑکوں، گیسٹ ہاؤسز، مچھلی  اور پکی ہوئی مچھلی فروخت کرنے والے مراکز، ڈیری فارموں، انواع و اقسام کی خوشبویات و میوہ جات کی دکانوںِ ، قصابوں کی دکانوں، کیٹرنگ، مرغیوں کی دکانوں، سبزیوں اور پھلوں  اور حجاموں کی دکانوں کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔ 

 

شیئر: