Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدعنوانی کے الزامات میں 200 سے زائد سعودی اور غیرملکی گرفتار

حراست میں لیے گئے افراد اثر و نفوذ سے ناجائز فائدہ اٹھا رہے تھے- (فوٹو عرب نیوز)
کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی (نزاھہ)  نے بدعنوانی کے الزامات میں 207 سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو حراست میں لے لیا- یہ داخلہ، صحت اور بلدیاتی و دیہی و آباد کاری امور کی وزارتوں کے اہلکار تھے-
ایس پی اے کے مطابق نزاھہ نے بیان جاری کرکے  بتایا کہ 878 تفتیشی دوروں کے موقع پر فوجداری اور محکمہ جاتی مقدمات میں 461 ملزمان ریکارڈ پر آئے-
نزاھہ نے توجہ دلائی کہ پوچھ گچھ پر 207 سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کو حراست میں لیا گیا- ان میں سے بعض دفاع، داخلہ، نیشنل گارڈز، صحت، انصاف، بلدیات و دیہی و آباد کاری امور، ماحولیات، پانی و زراعت، تعلیم، تجارت، فروغ افرادی قوت و سماجی بہبود اور اطلاعات و نشریات کی وزارتوں کے اہلکار ہیں-
نزاھہ کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد رشوت ستانی، سرکاری عہدوں کے اثر و نفوذ سے ناجائز فائدہ اٹھانے اور جعلسازی کے الزامات میں ملوث پائے گئے ہیں- قانونی کارروائی مکمل کرکے انہیں عدالت میں پیش کردیا جائے گا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: