Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدعنوانی اور اختیارات کا غلط استعمال، 241 شہری اور غیر ملکی گرفتار

757 شہریوں اور غیرملکیوں سے مختلف الزامات پر پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ (فوٹو سبق) 
سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن (نزاھہ) نے کہا ہے کہ اثر و نفوذ کے غلط استعمال اور رشوت کے الزامات پر 241 سعودیوں اور غیرملکیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
گزشتہ مہینے 757 شہریوں اور غیرملکیوں سے مختلف الزامات پر پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق نزاھہ نے اتوار کو بیان میں کہا کہ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے فوجداری اور انتظامی بدعنوانی کے مسائل کی بابت پوچھ گچھ کی گئی تھی۔
گرفتار شدگان کا تعلق پانچ وزارتوں سے پایا گیا جو داخلہ، صحت، بلدیات و دیہی و آباد کاری امور، تعلیم اور افرادی قوت و سماجی بہبود کی وزارتوں سعودی کسٹم اور سعودی پوسٹ میں ملازم  ہیں۔
یہ عہدے کے ناجائزاستعمال اور جعلسازی وغیرہ میں ملوث پائے گئے۔ انہیں جلد ہی عدالت کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں عدالتی کارروائی پوری کی جا رہی ہے۔
نزاھہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ اگر انہیں کسی پر مالیاتی یا انتظامی بدعنوانی کا شبہ ہو تو قومی خزانے کے تحفظ کی خاطر 980 نمبر پر رابطہ کر کے مطلع کریں۔  
نزاھہ نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ فوجداری اور انتظامی بدعنوانی کے مسائل میں 757 افراد کے ساتھ پوچھ گچھ کر کے 241 سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پانچ وزارتوں سے ان کا تعلق ہے۔

شیئر: