Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی کے مستقل ہیومن رائیٹس کمیشن کے وفد کا پانچ روزہ دورہ پاکستان مکمل

12 رکنی انسانی حقوق کمیشنکے وفد کی قیادت چئیرپرسن ڈاکٹرسعید الغفلی نے کی۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)
اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) کے ’انڈیپنڈنٹ پرماننٹ ہیومن رائیٹس کمیشن‘ (آئی پی ایچ آر سی) کے وفد نے پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا اپنا پانچ روزہ دورہ آج مکمل کرلیا۔
12 رکنی انسانی حقوق کمیشنکے وفد کی قیادت چئیرپرسن ڈاکٹرسعید الغفلی نے کی۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی جنب سے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ او آئی سی وزراخارجہ کونسل (سی ایف ایم) کے فراہم کردہ مینڈیٹ پر عمل کرتے ہوئے ہوا جس کا مقصد غیرقانونی طورپر انڈیا کے ’زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔
’آئی پی ایچ آر سی اوآئی سی کا ایک خودمختار ادارہ ہے جس نے ایک نظام وضع کررکھا ہے جو کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کی مسلسل نگرانی کرتا اور اس پر اپنی رپورٹس دیتا ہے۔
دورے کے دوران وفد نے وزیراعظم عمران خان، وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی۔ وفد نے پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر کے سربراہ شہریار آفریدی کے علاوہ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود سے بھی ملاقات کی تھی۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دورے کے دوران آئی پی ایچ آر سی کے وفد نے صدر مسعود خان سے ملاقات کی اور جموں وکشمیر سے آنے والے کشمیری مہاجرین کے علاوہ کل جماعتی حریت کانفرنس (اے۔پی۔ایچ۔سی) کی قیادت، کشمیری سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندوں سے بڑے پیمانے پر ملاقات کی۔

وفد نے ایل او سی پر فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت قیمتی جانی نقصان اور دیگر اثرات سے متعلق آگاہی حاصل کی (فوٹو: آئی ایس پی آر)

بیان کے مطابق وفد نے لائن آف کنٹرول کا دورہ بھی کیا اور انڈین افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں متاثر ہونے والے افراد سے ملاقات کی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایچ آر سی کے وفد نے انڈین افواج کی جانب سے ایل او سی پر بلاامتیاز اور بلاتفریق فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت قیمتی جانی نقصان ، شہریوں کے زخمی ہونے اور دیگر اثرات سے متعلق آگاہی حاصل کی جبکہ کشمیر میں املاک اور انفراسٹرکچر کی تباہی کا جائزہ لیا۔

وفد نے لائن آف کنٹرول کا دورہ بھی کیا اور انڈین افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں متاثر ہونے والے افراد سے ملاقات کی۔(فوٹو: عرب نیوز)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے وفد کواپنے مینڈیٹ کے مطابق تمام علاقوںمیں مکمل آزادانہ رسائی فراہم کی ۔ آئی پی ایچ آر سی کا وفد اپنے دورے کے مشاہدات اور سفارشات پر مبنی رپورٹ پیش کرے گا جس پر اوآئی سی وزرا خارجہ کونسل کے آئندہ (اڑتالیسویں) اجلاس میں غور کیاجائے گا۔

شیئر: