Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر محمد العیسیٰ کے لیے ملائیشین حکومت کی جانب سے ہجرہ ایوارڈ

ہجری کیلنڈر کے آغاز پر بین الاقوامی اسلامی شخصیات کو یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
ملائیشیا نے مسلم ورلڈ لیگ  (رابطہ عالم اسلامی ) کے سیکریٹری جنرل اور ایسوسی ایشن آف مسلم سکالرز کے چیئرمین ڈاکٹر محمد العیسیٰ کو ہجرہ آف دی پیغمبر ایوارڈ سے نوازا  ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ دنیا کے مسلم علما کو دیا جانے والا معزز ترین ایوارڈ ہے۔

تقریب میں ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ اور وزیراعظم محی الدین یاسین موجود تھے (فوٹو: عرب نیوز)

اسلام کی حقانیت اور انسانی پیغام کو اجاگر کرنے، مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے اور دنیا بھر میں امن پھیلانے  کے لیے ڈاکٹر محمد العیسیٰ  کی کاوشوں کے اعتراف میں سب سے زیادہ بااثر بین الاقوامی اسلامی شخصیت کے طور پریہ اعزاز دیا گیا۔
ملائیشیا کی حکومت کی جانب سے نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب کے دوران ڈاکٹر محمد العیسیٰ کو ان کی بھرپور کوششوں کے صلے میں یہ اعزاز ملا ہے۔
کوالالمپور میں ہونے والی اس تقریب میں ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ، وزیراعظم محی الدین یاسین، ملائیشین حکومت کے اراکین اور ملائیشیا میں اسلامی اور غیر اسلامی ممالک کے نمائندے موجود تھے۔

رابطہ عالم اسلامی دنیا بھر میں اسلامی کانفرنسیں اور سیمینار کا انعقاد کرتی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

ملائیشیا کی حکومت کی جانب سے ہر نئے ہجری کیلنڈر کے آغاز پر ان بین الاقوامی اسلامی شخصیات کو یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے جو دین اسلام اور انسانیت کی خدمت میں کلیدی کردار ادا کرنے میں پیش پیش ہوں۔
مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کی بنیادی ذمہ داریوں میں دنیا بھر میں کانفرنسیں، سیمینار اور اجتماعات کا انعقاد شامل ہے۔
ان سیمینارز میں علما، دانشور اور دیگر رہنماؤں کی مسلمانوں کی عالمی پیمانے میں مدد اور اس سے متعلق دیگر موضوعات میں پیش رفت پر رائے جاننے کے لیے مباحث کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
 

شیئر: