Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک ریجن کے ساحلی مقامات جہاں سال بھر سیاحوں کی آمد رہتی ہے

الھربۃ ساحل الوجہ شہر کے جنوب میں پندرہ کلو میٹر پر واقع ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کی تبوک ریجن کی الوجہ کمشنری کے ساحلی مقامات، جغرافیائی رنگا رنگی کے حوالے سے سیاحوں کا مرکز بن رہے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہاں ساحلی مقامات، مونگوں کی بستیوں، چٹانوں، مختلف رنگ کی ریت، سمندر کے شفاف پانی اور سال بھر معتدل آب و ہوا کے حوالے سے اپنی پہچان بنائے ہوئے ہیں۔

موسم سرما میں یہاں کی سیاحت اپنی منفرد پہچان رکھتی ہے(فوٹو ایس پی اے)

الھربۃ ساحل الوجہ شہر کے جنوب میں پندرہ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس کی نرم ریت، خوبصورت نخلستان دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔
الظہرۃ اور المردونہ جزیروں کے مناظر کا حسن دلفریب ہے۔

الھربۃ ساحل غوطہ خوروں کے لیے کشش رکھتے ہیں(فوٹو ایس پی اے)

الھربۃ ساحل غوطہ خوروں اور ماہی گیروں کے لیے اپنے اندر بہت کشش رکھتے ہیں۔ یہاں سال بھر سیاحوں کی آمد رہتی ہے مگر موسم سرما میں خاص طور پر یہاں کی سیاحت اپنی منفرد پہچان رکھتی ہے۔

شیئر: