Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین انتظامیہ میں میاں اور بیوی اعلیٰ عہدوں پر فائز

’یہ جوڑا ہم سب کے لیے قابل تقلید نمونہ ہے، یہ مستقبل کے لیڈر ہیں‘ (فوٹو : ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نےسعودی شہری سلطام بن منیر المطرفی کو سیکریٹری برائے عجائب اور ان کی اہلیہ مرام بنت عبد الکریم المعطانی کو سیکریری برائے زنامہ علمی و ثقافتی کمیٹی مقرر کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’حرمین انتظامیہ میں یہ جوڑا قابل فخر ہے جس نے اپنی لیاقت اور صلاحیتوں کی بنا پر اونچا عہدہ حاصل کر لیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ جوڑا ہم سب کے لیے قابل تقلید نمونہ ہے، یہ مستقبل کے لیڈر ہیں‘۔
’دونوں سیکریٹری اعلی تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ بہتری تجربہ رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ نے انہیں اہم عہدے سونپے ہیں‘۔

شیئر: