Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ پر 4 افراد کو سزا، 140 ملین ریال ضبط

’بیرون ملک ترسیل کی جانے والی رقم کی مالیت جو 140 ملین ریال ہے، ضبط کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے جرم میں ملوث 4 افراد کو سزا سنائی گئی ہے جن میں ایک سعودی شہری اور باقی غیر ملکی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہری اپنے تجارتی اداروں کے بینک کھاتوں کے ذریعہ غیر ملکیوں کو غیر قانونی رقوم بیرون ملک ترسیل کرنے کی سہولت فراہم کر رہا تھا۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’کمپنیوں کے بینک کھاتوں کو استعمال کرنے کی سہولت دینے پر غیر ملکی کو ماہانہ 30 ہزار ریال دیئے جاتے تھے‘۔
’مذکورہ افراد کو مجموعی طور پر 24 سال قید کی سزا ہوئی ہے جبکہ شہری کو قید کی مماثل مدت تک بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے‘۔
’عدالت نے سزا کی مدت پوری کرنے کے بعد غیر ملکیوں کو ملک سے بیدخل کرنے کی سزا بھی سنائی ہے‘۔
’عدالت نے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک ترسیل کی جانے والی رقم کی مالیت جو 140 ملین ریال ہے، ضبط کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’ملوث افراد کے ٹھکانوں کی تلاشی لینے پر ڈھائی ملین ریال بھی ضبط ہوئے ہیں جنہیں چھپایا گیا تھا‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کی گرفتاری میں پبلک پراسیکیوشن کے ساتھ وزارت تجارت، محکمہ زکاۃ و کسٹم اور مرکزی بینک نے تعاون کیا ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’ملک کے مالی سیکیورٹی کو نشانہ بنانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا‘۔

شیئر: