Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی پیمانے پر نیلامی میں اعلی نسل کے بازوں کی شمولیت

فرانس سے لائے گئے باز کی بولی 15 ہزار سے 24 ہزار ریال تک لگائی گئی۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کی انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن( آئی ایف بی اے)بازکی عالمی پیمانے پر نیلامی کے ادارے  نے دنیا کے کچھ اعلیٰ درجے کے فالکنز کو بازوں کی بہترین افزائش نسل کے لیے اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔ ان میں سے خاص طور پر فرانس کی ایک خاتون سینڈرا بوہم فالکنر شامل ہیں۔
عرب نیوزکے مطابق سعودی فالکنز کلب (ایس ایف سی)کے زیر اہتمام آئی ایف بی اے نے اپنے پہلےایڈیشن میں14 ممالک کے 200 سے زائد بازوں کو بولی دہندگان، بریڈرز اور فالکنرز کو دکھایا جن میں جرمنی، فرانس، سپین اور برطانیہ کے سات یورپی فالکن بھی شامل تھے۔
فرانس کے شہر اسٹراسبرگ کے قریب بازوں کی افزائش نسل کےفارم کی مالکہ سینڈرا بوہم بچپن سے ہی ان عالیشان پرندوں کی دیکھ بھال کر رہی ہیں اور ان کے والد بھی ایک جانے مانے فالکنر ہیں۔
سینڈرا بوہم نےعرب نیوز کو بتایا کہ میرے والد  ایک بہترین فالکنر ہیں ، وہ نو جوانی کی عمر سے ہی ان پرندوں کے بارے میں بڑے پرجوش ہیں۔
انہوں نے 1995 میں ایک اعلی نسل کے باز کی افزائش نسل شروع کی اور انہوں نے اپنا سارا وقت اپنے شوق کے لئے وقف کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہو ں نے بتایا کہ میرے والد نے فالکنز سے متعلق اپنی کمپنی بنائی جہاں میں روزانہ ان کی مدد کرتی ہوں۔  سینڈرا نے کہا کہ میں نے 2020 میں اپنے اس خاندانی کاروبار کو سنبھالا  جو  اب  ایس بی فالکنز کے نام سے جانا جاتاہے۔
سینڈرا  بوہیم نے عرب نیوز کو بتایا کہ بازوں کی اعلی نسل کا  ہمارا یہ فارم مثالی طور پر ایک  دیہی اور پرسکون علاقے میں ہے جہاں ایسا ماحول فراہم کیا گیا ہے  جو فالکنز کو اپنے قدرتی مسکن کے  زیادہ قریب  کرتاہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس فارم ہاوس میں ہمارے پاس  اعلی معیار کی سہولیات دستیاب ہیں اور کھلی فضا میں افزائش نسل کے پنجرے ہیں جو فالکن کو زیادہ آرام دہ بناتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس تقریبا ہزار مربع میٹر پر محیط ایک ایسا علاقہ ہے جسے  بہت بڑا تربیتی پنجرہ کہا جا سکتا ہے ، یہاں باز کو محفوظ شکار کرنے اور سیکھنے میں مدد ملتی ہے۔

فالکنز کو خاص مسکن میں رکھنا اہم ہے تا کہ وہ قدرتی ماحول محسوس کریں۔ (فوٹو عرب نیوز)

سینڈرا نے بتایا کہ ہم خاندان کے تین افراد اپنے ان  خاص پرندوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور ہمارے بچے بھی  اسے پسند کرتے ہیں  اور جب چاہیں  اس کام میں ہماری مدد کرتے ہیں۔
سینڈرا نے مزید وضاحت کی ان کے پنجروں کو کھلی فضا میں رکھنے کو ترجیح دی جاتی ہے تا کہ پرندے گرد ونواح کا قدرتی ماحول محسوس کریں اور وہ آسمان کا نظارہ کرتے رہیں۔
اس کےعلاوہ حفاظتی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اور موسمی مسائل کی صورت حال کے پیش نظر پنجروں کو مخصوص مقامات پر رکھنے کا بندوبست بھی ہے۔
یہ ضروری ہے کہ بازوں کے ارد گرد فطرت کے قریب ترین  قدرتی ماحول ہو اور وہ  دوسرے پرندوں کا شکار کریں۔
انہوں نے واضح کیا  کہ مشرق وسطیٰ میں اوسط درجہ حرارت کے ساتھ اس طرح کے سخت حالات میں انہیں پروان چڑھانا مشکل ہے۔

مشرق وسطیٰ میں اوسط درجہ حرارت کے ساتھ انہیں پروان چڑھانا مشکل ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

سینڈرا نے بتایا کہ اس مرتبہ باز کی عالمی پیمانے پر نیلامی کے ادارے میں منفرد اور خاص نسل کے 12 فالکنز میں سے وہ صرف چار کی  نیلامی کر رہی ہیں۔
بوہم نے بتایا کہ  ان کے لیے 12 افراد کو رکھا گیا ہے جو ان فالکنز کی خوراک ، دیکھ بھال اور دیگر سہولیات کا خیال رکھتے ہیں۔ یہ ایک ایسی ذمہ داری ہے جس کے لیے ہفتے کے سات دن کام کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ زندگی ہے ۔ ہم ہر وقت محفوظ نہیں ہوتے۔ حادثات، بیماریاں یا مختلف قسم کے دیگر مسائل ہیں لیکن ہم ہمیشہ خوش ہوتے ہیں جب ہمارے پالتو باز کوئی شکار کرتے ہیں یا کسی مقابلے میں پوزیشن حاصل کرتے ہیں۔ ہمیں اس وقت خوشی ہوتی ہے جب یہ آزادنہ اڑ رہے ہوتے ہیں اور ہمارے گاہک بھی اس بات سے مطمئن ہوتے ہیں۔
سینڈرا  اس سے قبل اپنے دیگر فالکنز کے ساتھ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے چکی تھیں اور مختلف چیمپئن شپ میں انعامات بھی جیت چکی ہیں۔
فالکن کو ان کے قدرتی مسکن میں رکھنا ضروری ہےاس پروگرام کو خصوصی فورسز فار انوائرمنٹل سیکیورٹی، نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ اور دیگر تنظیموں کے تعاون سے آگے بڑھایاجاتا ہے۔

خوشی ہوتی ہے جب پالتو باز شکار کرتے یا مقابلے میں پوزیشن لیتے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

بوہیم نے کہا کہ مجھے اس پروگرام کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے خوشی ہوئی اور مجھے یقین ہے کہ فالکن کو ان کے قدرتی مسکن میں رکھنا بہت اہم ہے۔
واضح رہے کہ  فرانسیسی ایس بی فالکنز فارم سے لائے گئے بازوں کی بولی 15ہزار ریال سے شروع ہو کر24 ہزار ریال تک لگائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ریاض صحرائی علاقے کے وسط  میں واقع ہے اور یہاں کا منظر فرانس سے بالکل مختلف ہے مگر جہاں تک فالکن فارمز کی بین الاقوامی نیلامی سائٹ ہے، یہ بہت خوبصورت اور پرتعیش بھی ہے۔
اس میں ایک شاندار نیلامی کا کمرہ اور ایک بڑی سکرین بھی ہے۔ یہاں ہر چیز اچھی طرح سے منصوبہ بند کی گئی ہے۔
نیلامی کے ایونٹ کے دوران بوہم کو  سعودی فالکنز کلب کے مربوط پروگرام سے متعارف کرایا گیا تاکہ  فارمز میں قدرتی ماحول فراہم کیا جائے اور ان پرندوں کی نسل  کو محفوظ اور برقرار رکھنے میں مدد ملے۔
 

شیئر: