Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریدہ کھجور میلے میں ماضی میں کھجوریں محفوظ کرنے والے برتنوں کی نمائش

ان برتنوں کی بدولت ذائقہ نہیں بدلتا تھا- (فوٹو ایس پی اے)
وزارت ثقافت نے بریدہ کھجور میلے میں ماضی قدیم میں کھجوریں محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے مٹی کے برتنوں کی نمائش بھی سجادی- النخلہ سینٹر میں نمائش ہورہی ہے- 
ایس پی اے کے مطابق قصیم ریجن نخلستانوں کے  لیے مشہور ہے- یہاں کے باشندے ماضی قدیم میں مختلف برتن استعمال کیا کرتے تھے- مثلا ’النقیرۃ‘، ’المھراس‘ اور ’المقادۃ‘ نامی  برتن استعمال کیے جاتے تھے- 

کھجور ذخیرہ کرنے کے لیے یہ برتن 100 برس قبل استعمال ہوتا تھا- (فوٹو ایس پی اے)

معمر حضرات المقادۃ میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں- جسے کھجور ذخیرہ کرنے اور محفوظ کرنے کے  لیے اب سے 100 برس قبل استعمال کیا جاتا تھا- اس میں چھ ماہ سے ایک سال تک کھجوریں رکھی جاتی تھی محفوظ رہتی تھیں ان کی غذائیت جوں کی توں برقرار رہتی تھی اور ان کا معیار بھی برقرار رہتا تھا- 
قصیم کے باشندے ’الجصۃ‘ اور ’الصوبۃ‘ بھی کھجوریں محفوظ کرنے کے لیے استعمال کیا کرتے تھے- یہ ایسے برتن تھے جن میں رکھی گئی کھجوریں تین برس تک اپنی فطری حالت میں رہتی تھیں- نہ ان کا ذائقہ بدلتا تھا اور نہ ہی معیار متاثر ہوتا تھا- 
وزارت ثقافت نے یہاں اپنے ہال میں عربی قہوہ روایتی انداز سے تیار کرنے والے آلات بھی پیش کیے ہیں- مقامی باشندے انہیں بڑے شوق و ذوق سے استعمال کرتے تھے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: