Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کی فضائی حدود میں حوثی ڈرون تباہ

اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی ڈرون کو یمن کے فضائی حدود میں مار گرایا گیا ہے‘ ( فائل فوٹو: العربیہ)
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ اس نے آج جمعرات کوسعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حوثی ڈرون گرایا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی ڈرون کو یمن کے فضائی حدود میں مار گرایا گیا ہے‘۔
’حوثی ملیشیا باروی مواد سے لیس ڈرون سے سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی تھی‘۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی سرکاری تنصیبات، نجی املاک اور شہری آبادی کی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جاتا رہے گا‘۔

شیئر: