Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض پولیس نے نشہ آور گولیاں اور دو کلو حشیش ضبط کرلی، مقامی شہری گرفتار

’سعودی شہری کے قبضے سے 37 ہزار 667 نشہ آور گولیاں اور دو کلوگرام حشیش برآمد ہوئی‘ (فائل فوٹو: اخبار 24)
محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ ’37 ہزار 667 نشہ آور گولیاں اور دو کلو گرام حشیش ضبط کرلی گئی ہے- مقامی شہری اس کا دھندہ کررہا تھا اسے بھی گرفتار کرلیا گیا ہے-‘
ایس پی اے کے مطابق النجیدی نے بتایا کہ ’انسداد جرائم ٹیم نشہ آور اشیا کے دھندے کی بیخ کنی کے لیے ریاض ریجن میں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی تھی- ایک سعودی شہری مشکوک حالت میں نظر آیا جسے حراست میں لے کر تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے 37 ہزار 667 نشہ آور گولیاں اور دو کلوگرام حشیش برآمد ہوئی-‘
النجیدی نے بتایا کہ ’مقامی شہری کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کرلی گئی ہے اور بعد میں انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: