Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے 91 ویں یوم الوطنی کا لوگو جاری

’یوم الوطنی کی تمام تقریبات میں یہی لوگو استعمال کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے سعودی عرب کے 91 ویں یوم الوطنی کا لوگو جاری کر دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق  یوم الوطنی کا قومی دن کی بصری شناخت ہے جسے تمام مواقع میں استعمال کیا جائے گا۔
نیا لوگو سعودی عرب کے نقشے پر مشتمل ہے جس کے اندر ’هي لنا دار‘ لکھا ہے جس کا مطلب ’یہ ہمارا گھر ہے‘۔
نیا لوگو سعودی عرب کے وژن 2030 کی عکاسی کرتا ہے جس میں رنگوں کا انتخاب خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں ملک میں جاری بڑے منصوبوں کی نشاندہی کرتا ہے۔
ان منصوبوں میں ریڈ سی پروجیکٹ، نیوم، دی لائن، سعودی گرین، ریاض میٹرو، القدیہ پروجیکٹ اور دیگر شامل ہیں۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’امسال یوم الوطنی کی تمام تقریبات میں یہی لوگو استعمال کیا جائے گا‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کا یوم الوطنی 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔

شیئر: