Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سوشل میڈیا پر آن لائن کاروبار کے حوالے سے دعوے گمراہ کن‘

سوشل میڈیا پر اس طرح کے دعوے قابل سزا جرم ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں وزارت تجارت نے خبردار کیا ہے کہ آن لائن کاروبار کےلیے لائسنس جاری نہیں کیا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جو دعوے کیے جارہے ہیں وہ خلاف حقیقت ہیں۔ 
سرکاری خر رساں ایجنسی ایس پی اے  کے مطابق وزارت تجارت کے ترجمان عبددالرحمن الحسین نے بتایا کہ ’ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی فرضی ویب سائٹس پر کیے جانے والے گمراہ کن دعوؤں میں نہ آئیں‘۔
’ یہ دھوکہ دیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب نے ڈیجیٹل کاروبار کےلیے لائسنس جاری کردیا ہے اور اس میں سرمایہ لگانے کی اجازت دی ہے‘۔
وزارت تجارت کے ترجمان ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ سوشل میڈیا پر اس طرح کے دعوے قابل سزا جرم ہے‘۔
وزارت تجارت نے گمراہ کن ویب سائٹس کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کا تعاون بھی حاصل کیا گیا ہے۔ 

شیئر: