Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت تجارت نے شاپنگ سینٹرز چوبیس گھنٹے کھولنے کی اجازت دے دی 

تجارتی اداروں کو اجازت نامہ حاصل  کرنا ہوگا۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے کہا ہے کہ تجارتی مراکز اور بازاروں کو چوبیس گھنٹے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔  
وزارت تجارت نے یہ فیصلہ صارفین کا رش کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ تجارتی اداروں کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کے لیے اجازت نامہ حاصل  کرنا ہوگا۔ 
 اخبار 24 اور عاجل کے مطابق الحسین نے خبردار کیا کہ ہر وہ دکان اور ہر وہ تجارتی مرکز جہاں گنجائش سے زیادہ  صارفین کا رش ہوا اسے فورا بند کردیا جائے گا۔
وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ شعبان اور رمضان کے  مہینوں میں کورونا ایس او پیز کی 5800 سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چار خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن کے ریکارڈ پر آنے  کی صورت میں تجارتی مراکز بند رکھے جائیں گے۔ 
انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مصروف ترین اوقات میں شاپنگ سے گریز کریں۔ بہتر ہوگا کہ آن لائن شاپنگ کو ترجیح دی جائے۔
وزارت تجارت کے ترجمان نے  ہدایت  کی کہ کوئی بھی تجارتی مرکز افتتاحی پروگرام میں کسی بھی مشہور شخصیت کو مہمان نہ بنائے۔

شیئر: