Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے وزیر برائے افریقی امور کا دورہ تیونس

تیونسی ایوان صدر کے ڈائریکٹر اور وزیر خارجہ نےخیر مقدم کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے افریقی امور احمد بن عبدالعزیز قطان سنیچر کو سرکاری دورے پر تیونس پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تیونس پہنچنے پر تیونسی ایوان صدر کے ڈائریکٹر، وزیر خارجہ اور سعودی عرب کے سفیر نے ان کا خیر مقدم کیا ہے۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کو ہدایت کی تھی ہے کہ تیونس کو میڈیکل آکسیجن اور کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے درکار دیگر تمام لوازمات ہنگامی بنیادوں پر فراہم کیے جائیں۔ 
 شاہ سلمان نے اس سے قبل تیونس کے صدر سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے اطمینان دلایا تھا کہ ’سعودی عرب چاہتا ہے کہ تیونس امن و استحکام رہے اور  وہ درپیش صحت بحران سے نمٹ سکے‘۔
 شاہی ہدایات پر تیونس کے لیے تین ہزار آکسیجن سلنڈر، پانچ آکسیجن جنریٹر تیونس کے پانچ ہسپتالوں کو بھیجے گئے ہیں۔
 

شیئر: