Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیشن شوز میں پاکستان کے کلچر کے تمام رنگ نظر آتے ہیں: گیتی آرا

گیتی آرا کا کہنا ہے کہ ’کس پر کیا تنقید ہوئی یہ سوچنے بیٹھوں گی تو کام سے توجہ ہٹ جائے گی‘ (فوٹو بشکریہ عمیر سلیم)
ہم سٹائل ایوارڈز میں خواتین کی کیٹیگری میں سال کی بہترین ماڈل کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والی گیتی آرا کہتی ہیں کہ ’ عوام ہی سٹارز کو بناتی ہے اور اگر وہ سراہتی ہے تنقید کرنے کا بھی حق رکھتی ہے لیکن یہ تنقید اخلاقیات کے دائرے سے باہر نہیں ہونی چاہیے۔‘
اردو نیوز سے خصوصی گفتگو میں گیتی آرا نے کہا کہ ’ایوارڈز حاصل کرتے رہنا ان کے کیرئیر کا مقصد نہیں ہے لیکن جب ان کے کام کی وجہ سے انہیں ایوارڈ کی حق دار ٹھہرایا جائے تو وہ لمحہ قابل فخر ہوتا ہے اور اچھا کام کرکے ایوارڈ ملنے کا اطمینان کسی اور چیز میں نہیں۔‘
ہم سٹائل ایوارڈز میں پاکستانی فنکاروں کے ملبوسات پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’میں صرف اتنا کہنا چاہوں گی کہ میں صرف کام پہ توجہ دیتی ہوں کسی نے کیا پہنا کیا نہیں اس پہ کیا تنقید ہوئی کیا نہیں، یہ سوچنے بیٹھوں گی تو کام سے توجہ ہٹ جائے گی۔‘
انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی ایک کلچر کا نام نہیں بلکہ بہت سارے کلچرز کا مجموعہ ہے اور بہت اچھا لگتا ہے جب فیشن شوز میں کلچر کے تمام رنگ ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔‘
گیتی کے کے نزدیک فیشن خود کو موجودہ وقت کے مطابق ڈھالنے کا نام ہے۔ ’ایسا لباس پہنا جائے جو آپ پر سوٹ کرے ،اب ایسا تو نہیں ہو سکتا کہ آپ ایسی چیز پہن لیں جس کو ٹھیک طرح سے کیری ہی نہیں کر پا رہیں۔‘

گیتی آرا کہتی ہیں کہ پاکستان کسی ایک کلچر کا نام نہیں بلکہ بہت سارے کلچرز کا مجموعہ ہے (فوٹو: گیتی آرا انسٹاگرام)

گیتی کے بقول وہ تقریب کی مناسبت سے ہی ملبوسات پہنتی ہیں ۔ ’اگر کوئی شادی کی تقریب ہو تو ساڑھی پہن لیتی ہوں، قمیض شلوار بھی پہنتی ہوں اور مغربی لباس بھی لیکن اپنے کلچر اور اس کی حدود کا خیال رکھ کر۔‘
گیتی آرا سمجھتی ہیں کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری درست سمت میں جا رہی ہے لیکن ابھی بھی بہت سفر طے کرنا باقی ہے۔
گیتی آرا نے حال ہی میں اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا ہے جس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انہیں بہت اچھا ریسپانس مل رہا ہے لہذا وہ اداکاری کو جاری کھیں گی اور اس میں بھی نام بنائیں گی۔ ’فلموں ۰میںکام کرنا کسی بھی ماڈل یااداکار کا خواب ہوتا ہے اور مجھے بھی اچھے پراجیکٹس ملے تو ضرور کروں گی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ٹاپ ماڈل تو بن گئی ہوں کیا پتا آج کی ٹاپ ماڈل کل کی ٹاپ اداکارہ بن جائے۔‘

شیئر: