Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ ہسپتال میں دو ڈاکٹروں پر تشدد کا ایک اور واقعہ

’اسے انتظار کرنے کا کہا گیا تو اس نے خاتون ڈاکٹر کو تھپڑ رسید کردیا‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ کے ہسپتال میں دو ڈاکٹروں پر تشدد کرنے پر ایک شخص گرفتار کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدہ شخص نے اشتعال میں آکر خاتون ڈاکٹر کو سب کے سامنے تھپڑ رسید کیا تھا۔
واقعہ مکہ مکرمہ النور سپیشلسٹ ہسپتال کا ہے جہاں چند دن قبل تین ڈاکٹروں پر حملہ کیا گیا اور جن کا کیس گزشتہ روز عدالت میں داخل کیا گیا ہے۔
تازہ واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ایک شخص آیا جسے نگلنے میں دشواری کا سامنا تھا۔
ابتدائی معائنے کے بعد خاتون ڈاکٹر نے کچھ ٹیسٹ اور الٹراساؤنڈ وغیرہ کروانے کی ہدایت کی ۔
ٹیسٹ کے نتائج کے انتظار میں مذکورہ شخص کی آواز بلند ہونا شروع ہوئی جس کا کہنا تھا کہ کافی دیر سے وہ نتیجے میں انتظار میں ہے۔
جب اسے انتظار کرنے کا کہا گیا تو اس نے خاتون ڈاکٹر کو تھپڑ رسید کردیا۔ اس اثنا میں موقع پر موجود ایک ڈاکٹر نے مداخلت کی تو اسے بھی مکا مار دیا جس کی وجہ سے ڈاکٹر کا چشمہ ٹوٹ گیا۔
شور وغل سن کر سیکیورٹی اہلکار پہنچ گئے اور مشتعل شخص کو قابو کیا اور پولیس کو اطلاع کردی۔
پولیس نے تفتیش شروع کی ہے اور تمام فریقوں کی گواہیاں لی جارہی ہیں۔

شیئر: