Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لکسمبرگ کے فیصلے کا خیر مقدم

مسئلے کے منصفانہ حل اور خطے کے جامع امن و استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی حکومت نے  ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کے  لکسمبرگ کی جانب سے کیے گئے  اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
سعودی نیوز ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ’مملکت نے اسے مثبت اقدام قرار دیا ہے جو دو ریاستی حل کے نفاذ اور خطے میں قیام امن کے عمل کو مضبوط بنائے گا۔
مملکت نے ایک بار پھر عالمی برادری اور خصوصا اپنے  شراکت دار ممالک سے کہا ہے کہ  وہ بھی ایسے ہی اقدامات کریں تاکہ فلسطینی عوام کے دیرینہ مطالبات اور امن کے قیام کی کوششوں کو مزید تقویت ملے اور مسئلے کے منصفانہ حل اور خطے کے جامع امن و استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔
 

 

شیئر: