سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈرجنرل بریڈ کوپر نے ملاقات کی ۔
مزید پڑھیں
-
شہزادہ خالد بن سلمان سے جدہ میں ہنگری کے وزیر دفاع کی ملاقات
Node ID: 892031
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس موقع پر دونوں دوست ممالک کے مابین عسکری اوردفاعی شعبوں میں تعاون کے علاوہ خطے کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت اور بین الاقوامی امن وسلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سعودی چیف آف دی جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی ، کمانڈر جوائنٹ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن حمد السلمان اور وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس امور ہشام بن عبدالعزیز بن سیف موجود تھے۔
دوسری جانب امریکی سفارتخانے کے ہیڈ آف جانسری ایلیسن ورتھ کے ساتھ دیگر اعلی افسران بھی اس ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔