فالکن نیلامی میں نادر النسل باز تین لاکھ 50 ہزار ریال میں فروخت
’باز کی چوڑائی 18.5 انچ اور وزن 1600 گرام ہے، یہ اب تک سب سے مہنگا فروخت ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں منعقد فالکن نیلامی میں ایک نایاب النسل باز تین لاکھ 50 ہزار ریال میں فروخت ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق فروخت ہونے والا باز کینڈا کے فام کا پلا ہوا ہے جس کی ملکیت جیم ویلسن فالکن کی ہے۔
مذکورہ نادر اور انتہائی خوبصورت باز پر بولی کا آغاز دو لاکھ 50 ہزار سے ہوا تھا۔
باز کی چوڑائی 18.5 انچ اور وزن 1600 گرام ہے۔ نیلامی میں مذکورہ باز اب تک سب سے مہنگا فروخت ہوا ہے۔
اس سے قبل سعودی عرب کے فام میں پلنے والا ایک اور باز دو لاکھ 70 ہزار ریال میں فروخت ہوا تھا۔
میلے میں 14 ممالک میں پلنے والے مختلف النسل بازوں کی نیلامی جاری ہے۔ میلے میں بازوں کی بولی کے علاوہ مختلف قسم کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔