Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں صحت مند زندگی کو فروغ دینے کے لیے 145 واک ویز کا افتتاح

پیدل چلنے والوں کے لیے 145 واک ویز اور سپورٹس پاتھ مکمل کر لیے گئے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
بلدیہ جازان نے پورے ریجن میں کھیلوں اور پیدل چلنے والوں کے لیے 145 واک ویز اور سپورٹس پاتھ مکمل کر لیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق بلدیہ کی یہ کوشش، جسمانی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور صحتِ عامہ کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
بلدیہ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا ڈیزائن ایک محفوظ اور صحت مند ماحول کو ذہن میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے جس میں ورزش اور سماجی میل جول کے لیے خاص طور پر مقامات تعمیر کیے گئے ہیں۔
پیدل چلنے والوں کے لیے ہر راستے پر روشنی کا انتظام کیا گیا ہے،  بیٹھنے کے لیے کرسیاں لگائی گئی ہیں اور لینڈ سکیپ کو سبز رنگ کر دیا گیا۔ واک کرنے والوں اور جاگنگ کے لیے نسبتاً کھلے راستے تیار کیے گئے ہیں۔
سجاوٹ کی چیزیں اور سایہ دار جگہوں کا خاص طور پر خیال رکھا گیا ہے تاکہ یہاں آنے والوں کا تجربہ اچھا رہے اور ہر عمر کے افراد کے لیے یہاں دلچسپی کا کوئی نہ کوئی سامان موجود ہو۔
سرکاری اہلکاروں کے مطابق  یہ انیشی ٹِیو، سعودی عرب کے وژن 2030 کے مقاصد کو تعاون فراہم کرتا ہے تاکہ زندگی کی کوالٹی بہتر ہو اور پائیدار شہری علاقے تعمیر کیے جائیں۔
توقع ہے کہ لوگوں کو محفوظ اور درست حالت میں رکھے ہوئے راستے فراہم کرنے سے ان کی روزمرہ زندگی میں جسمانی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی جس سے ان کا طرزِ زندگی بہتر ہوگا اور پرانی اور تکلیف دہ بیماریاں کم ہوں گی جیسے ذیابیطس اور موٹاپا۔
علاقے کے رہنے والوں نے اس کام کو ایک بڑا قدم قرار دیا ہے جس سے کمیونیٹی کی مجموعی صحت اور طرزِ زندگی میں یقینی بہتری آئے گی۔
مشعال المخلفی نے کہا ’جازان میں 145 جدید واک ویز اور سپورٹس پاتھ کی تعمیر کا سن کر میرے اندر خوشی کی اک لہر سی دوڑ گئی ہے۔ یہ بہت زبردست اور انتہائی ضروری انیشی ٹِیو ہے جو ہماری کمیونٹی میں آگے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

علاقے کے رہنے والوں نے اس کام کو ایک بڑا قدم قرار دیا ہے(فوٹو،ایکس اکاونٹ)

انھوں نے کہا کہ حفاظت اور رسائی کے نام پر بنی رکاوٹیں ہٹا کر، بلدیہ نے شہر میں چلنے کو اب ایک ایسا انتخاب بنا دیا ہے جیسے اختیار کرنے کو جی چاہتا ہے۔ ’میں سمجھتا ہوں کہ واک ویز، بہت سے لوگوں کے لیے ایک مضبوط ترغیب ثابت ہوں گے کہ وہ پیدل چلیں اور ایک صحت مند طرزِ زندگی اپنائیں۔
بلدیہ نے کہا کہ وہ تفریحی منصوبوں پر سرمایہ کاری کرتی رہے گی جن میں بڑھتی ہوئی ضرورت کے تحت سایہ دار مقامات، بائیسیکل کی لین اور آؤٹ ڈور گروپ سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔
سرکاری اہلکار کہتے ہیں کہ ان منصوبوں سے جازان، صحتِ عامہ کے انیشی ٹِیوز کے لیے ایک ماڈل شہر بن جائے گا اور مملکت کے اس عہد کی عکاسی کرے گا جس کے تحت قومی تبدیلی کے منصوبے کو بروئے کار لاتے ہوئے کمیونٹیوں کو زندگی سے بھرپور، پُرجوش اور متحرک بنانا ہے۔

 

 

شیئر: