Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل میں تین سال کے بچوں میں کورونا اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کا آغاز

پچھلا  سال سکول بند رہنے سے طلبا کی تعلیم کا بہت زیادہ حرج ہوا ہے۔ (فوٹو اے ایف پی)
اسرائیل  نئےتعلیمی سال سے قبل ایسے طلبا کی تعداد کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا  ہے جنہوں نے ابھی تک کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ویکسی نیشن نہیں کروائی۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل میں تین سال کی عمر کے  بچوں کے لئے اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

میئر نے والدین پر زور دیا  ہے کہ  بچوں کو مفت کووڈ ٹیسٹ کے لیے لائیں۔ (فوٹو 24 نیوز)

ڈیلٹا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے باوجود سکولوں کی بندش سے ہونے والے نقصانات سے اسرائیل کی وزارت تعلیم مکمل طور پر بچنا چاہتی ہے۔
وہاں پر بارہ سال سے زائد عمر کے طالب علموں  کی ویکسی  نیشن  پر پہلے سے ہی خصوصی توجہ دی جا  رہی ہے۔
یہاں قومی پیمانے پر کراوئے جانے والے سروے میں تین سے بارہ سال کی عمر کے  طلبا  پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جن کی تعداد تقریبا 15 لاکھ ہے۔
وزارت تعلیم کے مطابق اس سروے کا مقصد  یہ دریافت کرنا ہے کہ کتنے بچوں میں کورونا وائرس کے خلاف مضبوط اینٹی باڈی بنے ہیں۔

ڈیلٹا وائرس کے انفیکشن سے وزارت تعلیم مکمل طور پر بچنا چاہتی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

اینٹی باڈی کے حامل بچوں کو قرنطینہ کے لیے نہیں کہا جائے گا جس کا مقصد سکول میں حاضری کو بڑھانا اورتعلیمی رکاوٹوں کو محدود کرنا ہے۔
گذشتہ روز بیت المقدس شہر کی بلدیہ کی جانب سے میئر موشے لیون نے اپنے ایک بیان میں والدین پر زور دیا  ہے کہ وہ اپنے  بچوں کو مفت کووڈ ٹیسٹ کے لیے ضرور لائیں۔
وزارت تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل یگل سلووک نے گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پچھلا  پورا سال سکول بند رہنے سے طلبا کی تعلیمی کا بہت زیادہ حرج ہوا ہے اور سماجی طور بھی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
اسرائیل ان ابتدائی ممالک میں شامل تھا جس نے گذشتہ سال دسمبر کے وسط میں فائزر کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے کے ذریعے کورونا ویکسین کی لاکھوں خوراکیں حاصل کی تھیں۔

اسرائیل میں  تقریبا 9 لاکھ 80 ہزار کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ (فوٹو عرب نیوز)

یہاں پر کورونا ویکسی نیشن کی مہم کی کامیابی کو سراہا  گیا تھا جس کے بعد انفیکشن کے پھیلاو میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی تھی تا ہم اسرائیل میں ایک بار پھر روزانہ ہزاروں نئے مریض سامنے آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں تیسر ی بوسٹر ویکسی نیشن کا آغاز  بھی کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 40 سال سے زائد عمر کے ہر شخص کو  ٹیکہ لگوانے پر زور دیا جا رہا ہے۔
یہاں بسنے والے تقریبا 9.3 ملین افراد میں سے5.4 ملین سے زائد نے کورونا ویکسین کی دو نوں خوراکیں حاصل کی ہیں جبکہ 12 لاکھ افراد نے تیسری  بوسٹر ویکسین  بھی حاصل کی ہے۔
اسرائیل میں گزشتہ سال کے اوائل سے اب تک تقریبا 9 لاکھ 80 ہزار کورونا وائرس کے انفیکشن کے کیسز ریکارڈ کیے گئے جب کہ وہاں پر کورونا کے باعث 6700 سے زائد اموات ہوئی ہیں۔
 

شیئر: