Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی سعودی ایوان تجارت کا چیئرمین اور ممبر بن سکتا ہے؟

غیرملکیوں کو ایوان تجارت کی رکنیت کے لیے انتخاب لڑنے کی اجازت دی گئی ہے- (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ انتخابات جیتنے والے غیرملکی بھی دیگر ارکان کی طرح ایوان تجارت کی مجلس انتظامیہ کا رکن بننے کا استحقاق رکھتے ہیں-  
الاخباریہ چینل کے مطابق اگر مجلس انتظامیہ کے ارکان نے کسی غیرملکی کو اپنا چیئرمین منتخب کیا تو ایسی صورت میں پہلے سے موجود چیئرمین نائب بن جائے گا اور غیرملکی چیئرمین کے عہدے پر فائز ہوجائے گا- یہ اس صورت میں ہوگا جب ان میں سے کسی ایک منصب کے لیے خفیہ ووٹنگ ہوئی ہو۔
ایوان ہائے صنعت و تجارت کونسل کے قانون کا لائحہ عمل جاری ہوگیا ہے جس میں غیرملکیوں کو ایوان ہائے صنعت و تجارت کونسل کی رکنیت کے لیے انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
لائحہ عمل میں کئی سہولتیں دی گئی ہیں- نمایاں ترین یہ ہے کہ نئی سجل تجاری کے اجرا کے خواہشمند تین برس تک  ایوان ہائے صنعت و تجارت میں زراشتراک والے مقابل مالی سے مستثنی ہوں گے۔
لائحہ عمل میں آئندہ دو برس کے لیے زراشتراک میں کمی کی سہولت بھی دی گئی ہے- اس کا مقصد تجارتی اداروں اور نئے تجارتی پروگرام شروع کرنے والوں کی مدد ہے۔ اسکا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ایوان صنعت و تجارت میں ایک سے زیادہ زراشتراک کا نظام ختم ہو۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: