Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ سے سفیر پاکستان کی ملاقات

وزیر داخلہ اور سفیر پاکستان نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا (فوٹو: ایس پی اے) 
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے بدھ کے روز ریاض میں پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) بلال اکبر نے ملاقات کی۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر داخلہ اور سفیر پاکستان نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 
خیال رہے کہ ان دنوں سفیر پاکستان مملکت میں موجود پاکستانی شہریوں کے حوالے سے سعودی عرب کے اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کرکے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور روایتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔
وہ اس بات کے لیے کوشاں ہیں کہ مملکت میں موجود پاکستانی اپنے دوسرے گھر سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں مثالی کردار ادا کرتے رہیں اور اس حوالے سے پیش آنے والی رکاوٹوں کو مل کر دور کرنے کا اہتمام کیا جائے۔

شیئر: