Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائر میں ہنگامی بنیادوں پر انسانی امداد کے لیے فضائی پل قائم

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر فضائی پل قائم کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے الجزائر میں ہنگامی بنیادوں پر انسانی امداد کے لیے فضائی پل قائم کیا ہے۔
امدادی سامان کی پہلی کھیپ بدھ کو الجزائر پہنچ گئی۔ الجزائر کے بعض شہروں میں آگ لگنے سے زبردست جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ملی ہیں۔

امدادی سامان لے کر پہلا طیارہ الجزائر پہنچا ہے( فوٹو ایس پی اے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امدادی سامان لے کر پہلا طیارہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بدھ کو الجزائر کے دارالحکومت پہنچا جس میں کھانے پینے کی اشیا، ادویہ، طبی سازوسامان، خیمے، کمبل  اور چادریں وغیرہ موجود تھیں۔ 

سعودی عرب اور الجزائر کے برادرانہ تعلقات ہیں( فوٹو ایس پی اے)

خیال رہے کہ سعودی عرب قدرتی آفات اور مختلف بحرانوں کے دوران برادر اور دوست ملکوں کو انسانی بنیادوں پر امدادی سامان فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
سعودی عرب اور الجزائر کے برادرانہ تعلقات ہیں۔ الجزائر کو آتشزدگی کے بحران کے باعث مدد دینے کے لیے فضائی پل قائم کیا گیا ہے۔ 

شیئر: