Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش اور الجزائر کے تعلقات میں بگاڑ پر افسوس ہے: سعودی عرب

بیان میں کہا گیا کہ الجزائر اور مراکش جلد ازجلد تعلقات بحال کرلیں( فوٹو اے یف پی)
سعودی عرب نے مراکش اور الجزائر برادر ممالک کے تعلقات بگڑنے اور کشیدہ ہوجانے پر افسوس کا اظہار کیا ہےـ
سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ دونوں برادر ملکوں کے تعلقات میں موجودہ تناؤ افسوس کا باعث ہے۔ 
ایس پی اے کے مطابق سعودی حکومت نے خواہش ظاہر کی کہ الجزائر اور مراکش جلد ازجلد تعلقات بحال کرلیں۔
بیان میں دونوں ملکوں سے اپیل کی گئی کہ وہ تنازعات طے کرنے کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کا راستہ اختیار کریں۔  
وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں ملک برادرانہ تعلقات کا نیا باب کھولیں۔ اپنے عوام کے وسیع تر مفاد میں تعلقات استوار کریں۔ خطے کے امن و استحکام اور مشترکہ عرب جدوجہد کےفروغ میں معاون اقدامات کریں۔

شیئر: