Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پھول میرے ٹیکس کے پیسوں سے مگر گانے کے نمبر پورے‘

جنید صفدر نے اپنے نکاح میں لیجنڈری گلوکار محمد رفیع کا ’’کیا ہوا تیرا وعدہ‘‘ گانا گیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔
حال ہی میں ختم ہونے والے سٹرنگز بینڈ کے بانی رکن بلال مقصود نے جنید صفدر کے گانے پر نرم گرم طنز  کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ویڈیو میں نظر آنے والے پھول تو شاید میرے ٹیکس کے پیسوں سے ہوں، لیکن گانے کے نمبر اس لڑکے کو میں پورے دوں گا۔
بلال مقصود کی اس انسٹاگرام سٹوری کے بعد ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

کشف نامی صارف کہتی ہیں کہ گلوکاری تو بہت عمدہ ہے لیکن بلال بھی تنقید کرنے سے باز نہ رہ سکے۔

محسن راجپوت نے لکھا کہ ’بلال مقصود آپ چھا گئے ہو۔
بلال مقصود کی اس بات سے جہاں بہت سے لوگ ان سے متفق دکھائی دیے کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جنید صفدر کو سیاسی نظریے کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

مونس شعیب نامی صارف نے لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ’بلال مقصود اپنا ’’این ٹی این‘‘ نمبر شئیر کریں تاکہ دیکھا جائے کہ وہ کتنا ٹیکس دیتے ہیں۔

مہر تارڑ نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ’جنید صفدر پر تبصرے انتہائی غلط ہیں، اگر آپ اس کے والدین، نانا اور بقیہ رشتہ داروں کو پسند نہیں کرتے تو آپ کو جنید پرہرزہ سرائی  کیوں کرنی ہے وہ بھی اس کے نکاح پر؟‘‘ وہ خوش شکل ہیں، اچھا گاتے ہیں، امیر ہیں، لیکن وہ سیاست میں نہیں ہیں، لہذا ان سے نفرت کی کوئی وجہ نہیں۔

ایک اور صارف نے کہا کہ ’جنید ابھی سیاست بھی نہیں آئے اور انھیں اتنی نفرت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لوگوں میں اتنی نفرت اور خوف کیوں ہے؟ جنید جب سیاست میں آئیں لوگ تب ان پر گفتگو کریں۔

شیئر: