Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل سکولوں کی فیسیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ

پابندی لگائی جائے کہ سکول حد سے زیادہ فیس نہ لیں- (فوٹو الوطن)
سعودی عرب میں ایک طرف تو سرکاری سکول بغیر کسی فیس کے مفت تعلیم دے رہے ہیں تو دوسری جانب نجی اور انٹرنیشنل سکولوں کی سالانہ تعلیمی فیس کے اعدادوشمار آسمان سے باتیں کررہے ہیں جبکہ سکول ٹرانسپورٹ اور یونیفارم فیس اس میں شامل نہیں-
الوطن اخبار کے مطابق انٹرنیشنل سکولوں نے اپنی ویب سائٹس پر فیسیوں کا جو چارٹ دے رکھا ہے اس کے مطابق نرسری کے مرحلے کی سالانہ فیس 10 تا 35 ہزار، پرائمری کےمرحلے کی 14 تا  25 ہزار، مڈل کے مرحلے کی  13 تا  24 ہزار اور ثانوی کے مرحلے کی 18 تا 50 ہزار ریال ہے-
بچوں کے کئی والدین سوشل میڈیا پر مطالبہ کررہے ہیں کہ غیر سرکاری سکولوں خصوصا انٹرنیشنل سکولوں کی حد سے زیادہ فیسوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور فیس کی انتہائی حد مقرر کی جائے- یہ پابندی لگائی جائے کہ سکول حد سے زیادہ فیس نہ لیں-
نجی سکولوں نے اپنی ویب سائٹس پر نرسری کے مرحلے کی جو فیسیں دی ہیں وہ 9 ہزار ریال سے لے کر 17 ہزار ریال کے درمیان ہیں جبکہ پرائمری کے مرحلے کی فیس 10 تا 18 ہزار ریال، مڈل کی 13 تا 18 اور ثانوی کی 16 تا 25 ہزار ریال مقرر کررکھی ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: