Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الہدا میں غیر معیاری شربت کی 350 بوتلیں ضبط

’غیر قانونی طور پر ٹھیلے لگانے پر کارروائی ہوگی نیز غیر معیاری اشیا فروخت کرنے پر جرمانہ ہوگا‘ (فوٹو: سبق)
طائف کے الہدا تفریحی علاقے میں نا معلوم ذرائع اور ترکیب سے تیار ہونے والی مختلف قسم کی شربت پکڑی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الہدا میونسپلٹی نے ایک ٹھیلہ لگانے والے کو پکڑا ہے جس کو سیر وسیاحت کے لیے آنے والوں کو شربت فروخت کر رہا تھا۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی طور پر ٹھیلہ لگانے والے کے پاس 350 بوتلیں اور شربت کی تھیلیاں ضبط ہوئی ہیں‘۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’الہدا میں سیاحوں کی صحت کی حفاظت کے لیے تفتیشی ٹیمیں ہر وقت دورے کرتے رہتی ہیں‘۔
’یہاں غیر قانونی طور پر ٹھیلے لگانے پر کارروائی ہوگی نیز غیر معیاری اشیا فروخت کرنے پر جرمانہ ہوگا‘۔

شیئر: