Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’نجی اور سرکاری ملازمین کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکے‘  

کارکنان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین اہم ہے(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کے ترجمان سعد آل حماد نے کہا ہے کہ ’سرکاری اداروں کے ملازمین میں سے 97 فیصد کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکے ہیں جبکہ نجی اداروں کے ملازمین میں ویکسین لگوانے کی شرح 96 فیصد ہے۔‘
اخبار 24 کے مطابق اتوار کو پریس بریفرنگ کے دوران وزارت کے ترجمان نے کہا کہ ’سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین میں ویکسین کا تناسب اس بات کی علامت ہے کہ کارکنان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین بے حد اہم ہے۔‘
ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نجی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی آن لائن ملازمت کا سلسلہ جاری ہے۔ وبا کے دوران آن لائن ڈیوٹی کا رواج موثر ثابت ہوا ہے۔
وزارت نے تمام سرکاری اداروں کو آن لائن ڈیوٹی پروگرام سے استفادے کا موقع دیا۔ اس حوالے سے پابندی لگائی گئی کہ  زیادہ سے زیادہ 25 فیصد ملازمین سے آن لائن ڈیوٹی لی جاسکتی ہے۔

شیئر: