Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھروں اور تجارتی مراکز میں لوٹ مار کرنے والے 4 شہری گرفتار

281 لیپ ٹاپ، موبائل سیٹس اور قیمتی گھڑیاں برآمد ہوئی ہیں(فوٹو عاجل)
ریاض پولیس نے متعدد وارداتوں میں ملوث چار سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔  چاروں ریاض شہر کے ایک محلے کو مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے ٹارگٹ کیے ہوئے تھے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ’ پولیس نے شکایات موصول ہونے پر ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کا منصوبہ بنایا تھا‘۔ 
 ’سعودی شہری گھروں اور تجارتی مراکز میں لوٹ مار کررہے تھے۔ نوادر کی چوری کی وارداتیں بھی کی ہیں‘۔
ان کے قبضے سے 281 لیپ ٹاپ، موبائل سیٹس اور قیمتی گھڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔ مسروقہ اشیا کی قیمت کا اندازہ نوے ہزار ریال کے لگ بھگ ہے۔  
ترجمان نے بتایا کہ’ چاروں کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔
علاوہ ازیں مکہ پولیس نے مکانات میں چوری اور ڈاکے ڈالنے والے مصری شہری کو گرفتار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس کےترجمان نے کہاکہ’ پولیس کو مکانات میں چوریوں اور ڈاکے کی وارداتوں کی رپورٹیں مل رہی تھیں‘۔
’نوٹ کیا گیا کہ تمام وارداتوں کا انداز ایک جیسا ہے۔ سراغرسانوں نے اس تناظر میں ملزم کے حلیے کا خاکہ تیار کرکےاسے گرفتار کرلیا جو مصری شہری ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے نقدی، غیرملکی کرنسی اور موبائل سیٹس برآمد ہوئے ہیں۔ حراست میں لے کر اس کے خلاف فرد جرم عائد کردی گئی‘۔
قانونی کارروائی کے لیے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔   

شیئر: