Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ: مستونگ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، داعش کے 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک

آپریشن مستونگ کے علاقے کلی قمر مظہر آباد میں کیا گیا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے آپریشن میں 11 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پیر کو رات گئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے مستونگ کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔
آپریشن مستونگ کے علاقے کلی قمر مظہر آباد میں کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے کیمپ میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
مبینہ دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ وگولہ بارود  برآمد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داغش سے بتایا جا رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مبینہ دہشت گردوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔

شیئر: