Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ درے کے حسن کو اجاگر کرنے والے حیران کن مناظر

عبدالعزیز الغامدی کو2021 میں سعودی مرکز نے ایوارڈ دیا۔ (فوٹو: العربیہ)
باحہ درے کا حسن سورج طلوع اور غروب ہوتے  وقت دوبالا ہوجاتا ہے- درے کے حسن کو اجاگر کرنے والے دلکش مناظر کی شاندار فوٹو گرافی سعودی شہری عبدالعزیز الغامدی نے کی اور جمالیاتی مناظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے صارففین کو حیران کر دیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق باحہ سعودی عرب کے جنوب میں واقع ہے- اس کا کوہستانی سلسلہ قدرتی مناظر سے بھرپور ہے۔


الغامدی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ فوٹو گرافی کی ہے۔ (فوٹو: العربیہ)

عبدالعزیز الغامدی نے باحہ درے کے چکر دار راستوں کے سحر آفریں مناظر کی  تصویر کشی کرکے شائقین کے دل جیت لیے۔  یہاں کے راستوں کا اپنا ایک حسن ہے جسے وادی تہامہ پر سایہ فگن انواع و اقسام کے درخت دوچند کر دیتے ہیں۔
عبدالعزیز الغامدی نے جو باحہ کے باسی ہیں بتایا کہ باحہ کا درہ منفرد سیاحتی، قابل دید مقام ہے۔ اس نے فوٹو گرافی کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے باحہ کے درے کی تصویر کشی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ باحہ کا درہ تہامہ اور السراۃ سیکٹرز کو جوڑتا ہے۔ یہ  باحہ شہر کو المخواۃ، قلوۃ، جردا، بنی علی، نمرہ، ناوان اور المظیلف وغیرہ سے جوڑے ہوئے ہے۔ یہ السراۃ سے لے کر تہامہ تک 40 کلومیٹر طویل ہے۔


یہاں کے راستوں کا اپنا ایک حسن ہے۔ (فوٹو: العربیہ)

عبدالعزیز الغامدی نے اپنے پیشہ ورانہ شوق کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی زندگی میں پہلی بار پروفیشنل کیمرہ 2013 میں حاصل کیا تھا۔ اس نے سب سے پہلے اس کیمرے سے باحہ ریجن کے پہاڑوں، وادیوں اور آبشاروں کے جمالیاتی مناظر محفوظ کیے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں کئی ایوارڈ مل چکے ہیں- 2017 میں باحہ گورنریٹ نے منفرد فوٹو گرافی کا ایوارڈ دیا۔ 2021 میں سعودی مرکز نے ایوارڈ دیا- متعدد نمائشوں میں بھی شرکت کرچکا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: