Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ ریجن میں رغدان کے جنگلات سیاحوں میں مقبول

رغدان کے جنگلات سطح سمندر سے 1700 میٹر کی بلندی پر ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں باحہ ریجن میں رغدان کے جنگلات ان دنوں سیاحوں میں مقبول ہورہے ہیں۔ یہاں جونیپر کے درخت بڑی تعداد میں ہیں۔ فیملی سیاحت کے لیے تمام سہولتیں موجود ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رغدان کے جنگلات سطح سمندر سے 1700 میٹر کی بلندی پر واقع اور تہامہ پر سایہ فگن ہیں۔ یہاں بادل، درخت اور قدرتی مناظر کا امتزاج سیاحوں کو سحر آفریں ماحول فراہم کرتا ہے۔

باحہ میونسپلٹی جنگلات کو سیاحوں کے لیے پرکشش بنانے کے لیے کام کررہی ہے(فوٹو ایس پی اے)

سعودی محکمہ سیاحت نے جب سے سعودی سمر پروگرام جاری کیا ہے یہاں سیاحت کے لیے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے- سعودی سمر کا سلسلہ ستمبر کے آخر تک جاری رہے گا- 
رغدان کے جنگلات اہل باحہ کے لیے تازہ خوشگوار موسم کی بڑی ضمانت ہیں۔ یہاں تاحد نظر سحر آفرین سبزہ زار پھیلے ہوئے ہیں۔

جنگلات کا کل رقبہ 6 لاکھ مربع میٹر کے لگ بھگ ہے(فوٹو ایس پی اے) 

جونیپر کے درخت رغدان کے جنگلات کے نوے فیصد سے زیادہ رقبے پر ہیں۔ جنگلات کا کل رقبہ 6 لاکھ مربع میٹر کے لگ بھگ ہے۔ 
 جنگلات کو سیاحوں کے لیے پرکشش بنانے کے لیے باحہ میونسپلٹی کام کررہی ہے۔ یہاں راہداریاں، معلق پل اور گولف گاڑیوں کی سہولت بھی ہے۔

شیئر: