Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے سکولوں میں موبائل کے استعمال پر پابندی

سکولوں اور تعلیمی اداروں میں تصویر لینے کی اجازت نہیں ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت تعلیم نے سکولوں میں موبائل کے استعمال پر مکمل پابندی لگادی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اور عاجل ویب سائٹ کے مطابق سکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ’نتعلم یحذر‘ (احتیاط کے ساتھ تعلیم حاصل کریں)  سروس سے توکلنا ویب پر طلبہ اور اپنے عملے کا ہیلتھ سٹیٹس ہر روز چیک کریں۔
وزارت نے سکول انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت  دی ہے کہ  سکول کے نئے طلبہ یا کسی اور سکول سے ٹرانسفر کیے گئے طلبہ یا کورونا وائرس سے صحت یاب افراد سے توکلنا سسٹم میں صحت حالت کی اپ ڈیٹ طلب کریں، یا متعلقہ افراد توکلنا ایپ سے سکول انتظامیہ کے موبائل پر اپنی صحت حالت کا پرنٹ ارسال کریں۔
بیان میں وزارت تعلیم نے کہا کہ’ سکول انتظامیہ ایسے طلبہ کو جن کے صحت حالات موبائل ہمراہ رکھنے کے متقاضی ہوں انہیں موبائل پر پابندی سے استثنی دے سکتی ہے بشرطیکہ موبائل سکول انتظامیہ کے پاس محفوظ کردیا جائے‘۔
وزارت تعلیم کا  کہنا ہے کہ تمام اہلکارِ، طلبہ اور ان کے سرپرستوں کو سکولوں اور تعلیمی اداروں میں تصویر لینے کی اجازت نہیں ہے۔ تصویر لینا قانونا خلاف ورزی ہے اس حوالے سے پبلک پراسیکیوشن کی ہدایت کی پابندی کرنا ہوگی‘۔ 

شیئر: