Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان اور عسیر ریجن میں بدھ کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

باحہ اور مکہ ریجن بھی بارش کی لپیٹ میں ہوں گے(فائل فوٹو ایس پی اے) 
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ بدھ کو جازان اور عسیر ریجنوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ باحہ اور مکہ مکرمہ ریجن بھی بارش کی لپیٹ میں ہوں گے۔ 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بدھ کو مشرقی ریجن، مدینہ منورہ اور تبوک کے متعدد علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی۔ 
قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بدھ کو مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ رفحا اور حفر الباطن میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت  16 سینٹی گریڈ السودۃ میں ہوگا۔ 

شیئر: