Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مفاہمت تو دور حکومت سے بات بھی نہیں ہو سکتی، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت سے مفاہمت تو دور کی بات مجھے نہیں لگتا ان سے بات بھی ہو سکتی ہے۔
بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ کیس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’اس حکومت نے جو ملک کا حال کیا ہے اور جو عوام دشمنی کی مثال قائم کی ہے مجھے نہیں لگتا مفاہمت تو دور کی بات ان سے بات بھی ہو سکتی ہے۔‘
ان سے پوچھا گیا کہ شہباز شریف نے قومی حکومت کی بات کی ہے اس پر ان کا کیا کہنا ہے تو مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’ان کے خیال میں شہباز شریف نے قومی حکومت کی بات نہیں کی بلکہ قومی اتفاق رائے کی بات کی۔‘
’میرے بھی خیال میں ملک جتنا تقسیم ہے اس حکومت کو نکال کر باقی جماعتوں کو آپس میں بات کرنی چاہیے۔‘
موجودہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کارکردگی تو ہوتی ہے کچھ اچھا کرنا یا کچھ برا کرنا مگر موجودہ حکومت نے صرف تباہی کی ہے۔
’73 سالہ تاریخ میں اتنی نالائق، نااہل اور بے حس حکومت نہیں دیکھی۔‘
انہوں نے کہا کہ ایک بار بھی چینی، آٹے،  بجلی یا پٹرول کی قیمت کم نہیں ہوئی بلکہ لاقانونیت اور زیادتی کے واقعات اتنے بڑھے ہیں جتنے کبھی تاریخ میں نہیں ہوئے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی اور اپنی جماعت کی مرضی سے ملک واپس آئیں گے۔
’اس حکومت اور اس کے انتقام کے سامنے پیش ہونا کوئی عقلمندی نہیں۔‘

شیئر: