Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی 15 جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل 

وزیر تعلیم نے مملکت کی اعلی قیادت کو مبارکباد بھی پیش کی (فوٹو،ٹوئٹر)
وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی 15 جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہوگئیں-  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر تعلیم نے اس حوالے سے مملکت کی اعلی قیادت کو مبارکباد بھی پیش کی-
انہوں نے کہا کہ ’2020 کے مقابلے میں ہماری جامعات نے  2021 کے دوران اچھی پیشرفت کی ہے-

گزشتہ برس عالمی سطح پر بہترین سعودی جامعات کی تعداد 10 تھی(فوٹو، ٹوئٹر)

گزشتہ برس ’ٹائمز‘ کی درجہ بندی کے تحت مملکت کی صرف دس جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل کی گئی تھیں مگر رواں برس ان کی تعداد  15 ہوگئی ہے- اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ بہتری آئی ہے- 
وزیر تعلیم نے توجہ دلائی کہ اس سے قبل’شنگھائی‘ کی درجہ بندی اور’کیو ایس‘ کی درجہ بندی میں بھی دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی صف میں شامل ہونے والی سعودی جامعات کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا-
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری جامعات عالمی درجے کی یونیورسٹیوں کی حریف بن رہی ہیں- 
مملکت کی جو پندرہ جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کی گئی ہیں وہ کنگ عبدالعزیز،  شاہ فیصل، کنگ سعود، کنگ فہد، حائل، تبوک، امیرسطام بن عبدالعزیز، ام القری، امام عبدالرحمن، کنگ  سعود فار ہیلتھ سائنس، کنگ فیصل، جدہ، قصیم اور طائف یونیورسٹیاں ہیں- 

شیئر: