Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، ڈرون تباہ

’حوثی ملیشیا نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش کی ہے جسے ناکام بنا دیا گیا ہے‘ (فائل فوٹو: واس)
 اتحادی افواج نے خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی حوثی کوشش ناکام بنادی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آج ہفتہ کو حوثی ملیشیا کا دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرون فضا میں مار گرایا گیا ہے۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا نے خمیس مشیط کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش کی ہے جسے ناکام بنا دیا گیا ہے‘۔
واضح رہے کہ عرب اتحادی افواج نے جمعے کو جنوبی سعودی عرب پر ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے ڈرون حملے کو ناکام بنایا تھا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے عرب اتحاد کے ترجما ن کے حوالے سے بتایا کہ ’خمیس مشیط میں حوثیوں کے بارودی ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا‘۔
 

شیئر: