Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قنفذہ میں ٹریفک حادثے سے دو افراد ہلاک، ایک زخمی

محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’حادثہ لین کی غیر قانونی تبدیلی کی وجہ سے ہوا ہے‘ (فوٹو: سبق)
قنفذہ میں ٹریفک حادثے کے باعث دو افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حادثہ قنفذہ کو سبت الجارہ کمشنری سے جوڑنے والی شاہراہ پر ہوا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’حادثہ لین کی غیر قانونی تبدیلی کی وجہ سے ہوا ہے‘۔
’ایک سمت پر چلنے والی گاڑی کے ڈرائیور نے جب مخالف سمت پر چلنے والی لین تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا، ٹھیک اسی وقت مخالف سمت سے گاڑی آرہی تھی تو دونوں کا سامنے سے ٹکر ہوگیا‘۔
’دونوں گاڑیوں کے تصادم کے باعث جس شخص نے لین تبدیل کی تھی وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی میں دو افراد سوار تھے جو موقع پر ہلاک ہوگئے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’قنفذہ کو دیگر کمشنریوں سے جوڑ نے والی تمام شاہراہوں میں دونوں سمتوں کے لیے لین مختص ہے‘۔
’مخالف سمت کے لیے مختص لین پر گاڑی چلانا انتہائی خطرناک ہے جس کی وجہ سے ہولناک حادثات ہوتے ہیں‘۔

شیئر: