Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی مراکز اور مالز پر کورونا ایس اوپیز کی تین نئی پابندیاں

خلاف ورزی پر ادارے کو چھ ماہ تک کےلیے سیل کیا جاسکتا ہے( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزارت داخلہ کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر کے حوالے 29 رمضان کو جو ضوابط جاری کیے گئے تھے ان میں مزید تین ضوابط کا اضافہ کیا گیاہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق نئی پابندیاں تجارتی اداروں ، مالز اور تقریبات کے حوالے سے عائد کی گئی ہیں۔ 
وزارت کے ذرائع نے اس حوالے سے جن خلاف ورزیوں کا بتایا ہے ان میں تجارتی اداروں اور مالز وغیرہ میں غیر ویکسین یافتہ افراد کو داخل ہونے کی اجازت دینا ہےـ 
دوسری خلاف ورزی تجارتی مالز جن کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 100 افراد کی ہے وہاں گیدرنگ پرمٹ کو استعمال نہ کرتے ہوئے گنجائش سے زائد افراد کو اندر جانے کی اجازت دینا جبکہ تیسری خلاف ورزی کسی بھی تجارتی ادارے میں مقررہ حد سے زیادہ افراد کا بیک وقت موجود ہونا شامل ہےـ 
ان خلاف ورزیوں کے حوالے سے مقررہ سزا میں تبدیلی بھی کی گئی ہے۔ متعلقہ ادارے کے انسپکٹرکی رپورٹ پرفیصلہ کیاجائے گا جس کے تحت خلاف ورزی کی مرتکب ادارے کو چھ ماہ تک کےلیے سیل کیا جاسکتا ہےـ 
ذرائع نے اس امر پرزوردیا کہ مقررہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے خلاف ورزیوں سے بچا جائے تاکہ کورونا سے محفوظ رہا جاسکےـ 

شیئر: