Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں مزید 16 ہزار 600 غیر قانونی تارکین گرفتار

کارروائیاں 26 اگست 2021 سے یکم ستمبر تک جاری رہیں( فوٹو عاجل)
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں سے تفتیشی ٹیموں نے 16 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین کو گرفتار کیا ہے۔
ویب نیوز اخبار 24 نے وزارت داخلہ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی تفتیشی کارروائیاں 26 اگست 2021 سے یکم ستمبر تک جاری رہی جس میں 16 ہزار 600 غیر قانونی تارکین کو حراست میں لیا گیاـ
رپورٹ کے مطابق 5 ہزار 800 سے زائد تارکین اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کےمرتکب پائے گئے جبکہ 9 ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے جرم میں گرفتار کیا گیا اور 1455 تارکین کو قانون محنت کی خلاف ورزی پرحراست میں لیا گیاـ 
دراندازوں میں 849 افراد کو غیر قانونی طورپر سعودی عرب کی سرحد عبورکرتے ہوئے گرفتار کیا گیا جن میں سے 55 فیصد یمنی ، 43 فیصد ایتھوپی اور 2 فیصد مختلف ممالک کے شہری تھے۔
علاوہ ازیں 19 افراد کو غیر قانونی طریقے سے سعودی عرب کی سرحد عبورکرکے بیرون ملک جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا ـ 
وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ 11 افراد کو غیر قانونی تارکین کو پناہ ، روزگار اور نقل و حمل کی سہولت دینے کے جرم میں حراست میں لیا گیا ـ 

شیئر: