Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی میزائل سے دو بچے زخمی، 14 مکانات متاثر، آرامکو تنصیبات محفوظ

’آرامکو تنصیبات محفوظ ہیں اور معمول کے مطابق وہاں کام ہو رہا ہے‘ (فوٹو: واس)
سعودی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ سعودی فضائیہ نے گزشتہ روز حوثی ملیشیا کے تین میزائل اور تین ڈرون تباہ کئے تھے جن کے ذریعہ مشرقی ریجن، جازان اور نجران کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی تھی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا نے بروز سنیچر21 بج کر 32 منٹ پر مشرقی ریجن کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے میزائل داغا تھا‘۔
’سعودی فضائیہ نے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے فضا میں ناکارہ بنا دیا تاہم اس کا ملبہ دمام شہر کے ضاحیہ محلے میں گرا ہے‘۔
’اس کے نتیجے میں دو سعودی بچے (ایک لڑکا، ایک لڑکی) زخمی ہوئے ہیں جبکہ 14 گھروں کو جزوی طور پر نقصان ہوا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’شہری آبادی اور نجی املاک کو نشانہ بنانے کی حوثی روش جنگی جرائم میں شمار ہوتی ہے‘۔
’حوثی ملیشیا کا یہ جنگی جنون میدان جنگ میں اس کی شکست اور ہزیمت کی علامت ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ وزارت دفاع اپنی سرزمین کی حفاظت اور سلامتی کے لیے جوابی کارروائی حق محفوظ رکھتی ہے‘۔

’ملبہ گرنے کے نتیجے میں دو سعودی بچے زخمی ہوئے ہیں جبکہ 14 گھروں کو جزوی طور پر نقصان ہوا ہے‘ ( فوٹو: واس)

دوسری طرف آرامکو کمپنی کے ذرائع نے کہا ہے کہ ’مشرقی ریجن میں حوثی میزائل سے کمپنی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں ہوا‘۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ’آرامکو تنصیبات محفوظ ہیں اور معمول کے مطابق وہاں کام ہو رہا ہے‘۔

شیئر: