Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الوقادی جزیرے میں مونگوں کی 600 برس پرانی دنیا

ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب بین الاقوامی سیاحتی نقشے پر نمایاں مقام حاصل کرے گا۔ (فوٹو: ایس پی اے) 
سعودی عرب میں ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی کے ماتحت سمندری ماحولیات اور سائنس کے ماہرین نے الوقادی جزیرے کے جنوب میں مونگوں کی نئی بستی دریافت کی ہے۔ یہ 600 برس پرانی ہے اور 10 میٹر سے زیادہ اونچی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی نے بیان میں کہا کہ  بحیرہ احمر کے علاقے میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا انکشاف ہے۔
مونگوں کی بستی کی عمر سائنٹیفک پیمانوں کے ذریعے دریافت کی گئی ہے۔ یہاں سرخ لکڑی کےبڑے پودے بھی ہیں۔

یہاں سرخ لکڑی کےبڑے پودے بھی ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)

ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ مونگوں کی یہ نئی دنیا سائنسدانوں کو مونگوں کے ارتقائی عمل پر ریسرچ کے بہترین مواقع فراہم کرے گی۔ 
کمپنی کا کہنا ہے کہ مونگوں کی نئی دنیا کی دریافت سے جزیرہ الوقادی میں سمندری حیات کے خوبصورت پہلو نمایاں ہوں گے۔ اس کی بدولت سعودی عرب بین الاقوامی سیاحتی نقشے پر نمایاں مقام حاصل کرے گا۔ 

شیئر: