Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درختوں سے کھجوریں اتارنے کےلیے شمسی توانائی سے چلنے والا روبوٹ

نخلستانوں میں کھجوریں اتارنے کے متعدد تجربات کیے ہیں۔(فوٹو عاجل)
سعودی خاتون ندی البیطار نے شمسی توانائی سے چلنے والا ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو درختوں سے کھجوریں اتارے گا۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ندی البیطار نے کہا کہ ’سعودی عرب کے کئی نخلستانوں میں کھجوریں اتارنے کے سلسلے میں متعدد تجربات کیے ہیں‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’کرین کی مدد سے کھجوریں اتارنے کی صورت میں متعدد مشکلات ریکارڈ پر آئیں۔ دس میٹر سے زیادہ اونچی ایسی کوئی کرین ان کے علم میں نہیں جس کی مدد سے کھجوریں اتاری جاسکتی ہوں۔ اس کی وجہ سے کھجوریں اتارتے وقت حادثات بڑھنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں‘۔ 
سعودی خاتون کا کہنا ہے کہ ’ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جس کی مدد سے مختلف طریقوں سے درختوں سے کھجوریں اتاری جاسکتی ہیں۔ یہ محفوظ اور خطرات سے خالی ہے‘۔ 
انہو نے مزید کہا کہ ’کھجوریں اتارنے والے روبوٹ کی ایجاد کی بدولت کرینوں کا استعمال کم ہوجائے گا‘۔

شیئر: