Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ڈالرز کی فوٹو کاپیوں سے قرضہ اتر سکتا ہے‘، ندا یاسر کے کلپ پر میمز

ٹوئٹر پر صارفین ندا یاسر کے کلپ کے حوالے سے میمز شئیر کر رہے ہیں (فوٹو: انسٹاگرام)
کچھ روز قبل اے آر وائے ٹی وی کی مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر کے ایک پروگرام کی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مہمانوں سے یہ پوچھتی نظر آئیں کہ ’فارمولہ ون کار میں کتنے لوگ آ سکتے ہیں؟‘
اس پر پروگرام میں موجود مہمان انہیں بتاتے ہیں کہ ’ایک شخص آ سکتا ہے کیوںکہ وہ فارمولہ سٹائل کار ہے۔‘
اس پر ندا یاسر کہتی ہیں کہ ’اچھا ابھی جو آپ نے شروعات کی ہے وہ ایک سے کی ہے؟
وائرل ہونے والے کلپ میں واضع طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مہمان نے بتایا ’یہ فارمولا ریسنگ کار ہے تو اس میں صرف ایک شخص بیٹھ سکتا ہے۔‘ جس کے جواب میں ندا یاسر کا کہنا ہے کہ ’اچھا ابھی فارمولا بنایا ہے آپ نے، تجربہ نہیں کیا؟
یہ کلپ تو پرانا ہوگیا لیکن سوشل میڈیا صارفین لگتا ہے اس واقعے کو بھولنا نہیں چاہتے۔
پاکستان میں ٹوئٹر پر آج ایک ٹرینڈ ’آؤ لمبی لمبی چھوڑیں‘ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ صارفین نے ندا یاسر کے حوالے سے کافی ساری مزاحیہ میمز شئیر کر رکھی ہیں۔
اقرا نامی ٹوئٹر صارف نے ندا یاسر کی ایک تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ لکھا کہ ’اچھا تو ورلڈکپ میں ساری دنیا کے کپ ہوتے ہیں؟ گلاس نہیں ہوتے؟

سید آفاق نامی صارف نے ندا یاسر سے منسوب کر کے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’ہم ڈالرز کی فوٹو کاپیاں بنوا کر پاکستان کا سارا قرضہ اتار سکتے ہیں۔

ٹوئٹر پر ٹرینڈ ’آؤ لمبی لمبی چھوڑیں‘ صرف ندا یاسر تک محدود نہیں رہا بلکہ صارفین نے اپنی توپوں کا رخ انڈین میڈیا کی جانب بھی کیا جو پچھلے کئی دنوں سے پاکستان کی افغانستان کے صوبے پنجشیر میں دخل اندازی ثابت کرنے کے لئے گیمز کی ویڈیوز بھی چلاتا ہوا پایا گیا۔
یاسر لطیف ہمدانی نامی صارف نے ایک فوٹوشاپ تصویر شیئر کی جس میں آسمان پر ایک آبدوز دیکھی جاسکتی تھی۔ انہوں نے اس تصویر کے ساتھ لکھا ’پاکستانی آبدوز پنجشیر کے آسمانوں پر دیکھی گئی۔

دا لیڈی ایجنٹ نامی اکاؤنٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ایک ٹی وی کمرشل کی تصویر شیئر کی جس میں وہ فوجی لباس پہنے زمین پر لیٹے ہوئے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’وادی پنجشیر میں ہمارے شہید۔

شیئر: