Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کوئی وزیر کسی کمپنی کا سربراہ نہیں بن سکتا‘

ریئل سٹیٹ جنرل اتھارٹی کی مجلس انتظامیہ کی تشکیل نو کی جائے گی(فائل فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ ’کوئی بھی وزیر کسی بھی کمپنی کا سربراہ نہیں بن سکتا اور نہ کسی کمپنی کی مجلس انتظامیہ کا رکن ہوسکتا ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ اس سے اس کمپنی کی سربراہی اور رکنیت مستثنی ہوگی جس کا فیصلہ کابینہ کے سربراہ نے کیا ہوگا‘۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق کابینہ نے ریئل سٹیٹ جنرل اتھارٹی کے بعض کام پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کیے ہیں۔ اس سلسلے میں کابینہ نے پانچ ترامیم کی ہیں۔
ان ترامیم کے بموجب ریئل سٹیٹ جنرل اتھارٹی کی مجلس انتظامیہ کی تشکیل نو کی جائے گی۔ اتھارٹی کا دائرہ کار مملکت میں غیرمنقولہ جائدادوں کی رجسٹریشن اور غیرسرکاری جائیدادوں کے امور کو منظم کرنے تک محدود ہوگا۔ 
سعودی کابینہ نے انشورنس کمپنیوں کو کنٹرول کرنے والے قانون کی دفعات میں بھی ترامیم کی ہیں 'ان میں سے ایک یہ ہے کہ مملکت میں کوئی بھی شخص سعودی سینٹرل بینک سے لائسنس حاصل کیے بغیر انشورنس سکیم جاری نہیں کرسکتا۔
 خلاف ورزی پر بیس لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا۔ خلاف ورزی جاری رکھنے پر یومیہ دس ہزار ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔ 

شیئر: