Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون مملکت موجود مقیم غیرملکیوں کے اقاموں، خروج وعودۃ میں مزید توسیع

ویزوں اور اقاموں میں توسیع فیس یا مقابل مالی  کے بغیر کی جا رہی ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر محکمہ پاسپورٹ نے بیرون مملکت موجود مقیم غیرملکیوں کے اقاموں، وزٹ ویزوں اور خروج و عودۃ (ایگزٹ ری انٹری) ویزوں میں مزید 30 نومبر 2021 تک توسیع شروع کردی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ 25 ربیع الثانی 1443ھ مطابق 30 نومبر 2021 تک ویزوں اور اقاموں میں توسیع کسی فیس یا مقابل مالی  کے بغیر خود کار نظام کے تحت کررہا ہے۔
وزیرخزانہ نے کورونا وبا سے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی سلامتی کو یقینی  بنانے کی قومی پالیسی کے تحت اقاموں اور ویزوں میں توسیع کے احکام جاری کیے ہیں۔ 
سعودی حکومت کی پالیسی یہ ہے کہ مقامی  شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو وبا سے جنم لینے والے مالیاتی و اقتصادی مسائل سے ممکنہ حد تک بچایا جائے۔
اسی پالیسی کے تحت اقاموں اور ویزوں میں توسیع کی جارہی ہے۔ توسیع محکمہ پاسپورٹ کے دفاتر سے رجوع کیے بغیر ہوگی خودکار نظام کے تحت ہورہی ہے۔ 
محکمہ پاسپورٹ نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے طریقہ کار کے مطابق توسیع کی کارروائی کررہا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے کارروائی کررہا ہے(فوٹو ایس پی اے)

بیرون مملکت مقیم ان ملکوں کے شہریوں کے اقاموں اور خروج و عودہ ویزوں میں توسیع کی جارہی ہے جہاں سے وہ کورونا وبا کے باعث سعودی عرب واپس نہیں آسکتے۔ توسیع 30 نومبر 2021 تک کی جارہی ہے۔ 
بیرون مملکت موجود ان وزیٹرز کے زیارۃ ویزوں میں توسیع 30 نومبر 2021 تک کی جارہی ہے جہاں وہ کورونا وبا کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں اور وہاں سے انہیں مملکت آنے کی اجازت نہیں ہے۔ 

شیئر: