Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنیچر کو کئی علاقے گرد وغبار کی لپیٹ میں، بارش کا امکان

خراب موسم کا سلسلہ مدینہ منورہ تک پھیل جائے گا(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے مملکت بھر میں سنیچر کو موسمی تبدیلیوں سے متعلق پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ سنیچر کو جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی مقامات پر تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ حد نظر محدود ہوجائے گی جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوتی رہے گی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’خراب موسم کا سلسلہ مدینہ منورہ تک پھیل جائے گا- ممکن ہے کہ ساحلی مقامات بھی متاثر ہوں‘۔ 
قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ’ سنیچر کو مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ مدینہ منورہ اور سب سے کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے‘۔ 

شیئر: